پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔
پیمرا نے عمران خان کے حوالے سے عائد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز عمران خان کا لائیو، ریکارڈڈ بیان، تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔
اپنے احکامات میں پیمرا نے کہا کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف بےبنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔
پیمرا نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ عمران خان کی تقاریر براہ راست یا ریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔
پیمرا احکامات میں کہا گیا کہ عمران خان کی تقاریر اور بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے عمران ریاستی اداروں، افسران کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔
Comments are closed.