منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

پرویزالہٰی نے مریم نواز، راناثناء کو عمران خان کی ٹیم کا اہم کھلاڑی کہہ دیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ کو عمران خان کی ٹیم کا اہم کھلاڑی کہہ دیا۔

ایک بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کے تیر برسادیے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ کے بڑے جو لندن میں بیٹھے ہیں اب وہ سارا ٹبر بھی آ جائے اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑنا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کی بات سچ ہے کہ مریم نواز ان کی ٹیم کی بہترین کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جو بھی بات کرتی ہے، اُس سے عمران خان کی سپورٹ اور بڑھ جاتی ہے۔

پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز اور رانا ثناء نے پی ٹی آئی کارکنوں میں نئی روح پھونک دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.