بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیسے دینے کا الزام ڈراما ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیسے دینے کا الزام ڈراما ہے، بالکل اسی طرح جس طرح 17 جولائی کے انتخابات سے پہلے یہ الزام لگایا گیا کہ مسٹر ایکس اور وائے دھاندلی کریں گے۔

خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین 10 نشستوں والے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کو تیار نہیں، ان میں کچھ وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو خطرہ ہے کہ ان کے اپنے اندر توڑ پھوڑ ہوگی، اس لیے وہ اسے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت (ن) لیگ کی، ہماری تو 7 سیٹیں ہیں، زرداری صاحب پیسے کیوں دیں گے، حمزہ شہباز کی حکومت بچانے کے لیے تمام جمہوری طریقے استعمال کریں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ زرداری تو خود چل کر چوہدری شجاعت کے پاس گئے تھے، وہ ہمارے اتحادی ہیں، ان کا بیٹا ہمارا وزیر ہے، ان سے ووٹ مانگنا کوئی جرم تھوڑی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.