پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

پیر کو ایک اور وزیراعظم فارغ ہوسکتا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بینچ صرف عمل درآمد کا بینچ ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 90دن میں الیکشن قانون اور آئین کہتا ہے، ہم نے اپنی اسمبلیاں قانون کی اسی شق کو دیکھتے ہوئے توڑیں، اگر آپ آئین سے باہر نکلیں گے تو قانون ختم ہوجاتا ہے۔

ساتھ ہی فواد چوہدری نے کارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کرنے والے ججوں کو مجرم بھی قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایسے ججوں سے استعفا دے کر گھر جانے کی فرمائش بھی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.