بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیدل چلتا سیکیورٹی گارڈ موٹر سائیکل سوار چوروں سے تیز نکلا

بھارت میں سیکیورٹی گارڈ کی تیزی اور حاضر دماغی نے کوریئر ڈلیور کرنے والے شخص کی موٹرسائیکل چوری ہونے سے بچالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں دو افراد خود کو میونسپل حکام ظاہر کر کے ایک کالونی میں داخل ہوئے اور کوریئر ڈلیور کرنے والے شخص کی موٹرسائیکل چوری کرنے کی کوشش کی۔

موٹرسائیکل چوری کرنے کی واردات اور گیٹ پر موجود سیکیورٹی گارڈ کی حاضر دماغی سی سی ٹی وی کیمرے نے قید کرلی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل چوری کر کے بھاگنے والے چور سیکیورٹی گارڈ کے گیٹ بند کرنے کے دوران گیٹ سے ٹکرا کر گر جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ملزم کو اُسی وقت موقع پر موجود لوگ پکڑ لیتے ہیں جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے جسے کچھ دیر بعد گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.