بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف بی آر کی کراچی سے ٹیکس وصولی اور بڑھ گئی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں نے ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ ٹیکس جمع کروایا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج 30 ستمبر آخری تاریخ ہے، جس میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

کراچی سے ٹیکس وصولی بڑھ گئی، ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر ٹیکس وصولی میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 پچھلے سال اسی مدت میں کراچی سے 371 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق اس سال کراچی سے 456 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.