پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے اوکاڑہ کے نوجوان عازم حج عثمان ارشد کو مشکلات کا سامنا، بیگ گر گیا آگے سفر کرنا ممکن نہیں۔
عثمان ارشد نے وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیگ پنجپائی اور کردگاپ کےعلاقےمیں گرگیا ہے۔
انہوں کا کہنا ہے کہ اس بیگ میں پاسپورٹ، ویزا، نقدی، اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈ تھے۔ اس لیے بیگ گرنے کی وجہ سے پریشان ہوں کیونکہ پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر آگے سفر نہیں کرسکتا۔
انہوں نے درخواست کی کہ جس کو بھی میرا بیگ ملے وہ کردگاپ لیویز یا نوشکی پولیس اسٹیشن پہنچا دے۔
واضح رہے کہ عثمان ارشد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے یکم اکتوبر کو اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے روانہ ہوا تھا اور تقریبا ایک ماہ کے عرصے میں کوئٹہ پہنچا تھا۔
Comments are closed.