جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات تیسرا مرحلہ، نتائج کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات  کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ وارڈ 1 موہڑہ بخشیاں میں ن لیگ کے راجہ قیصر اقبال 292 ووٹ سے کامیاب ہوگئے۔

ضلع کونسل کوٹلی یو سی 20 وارڈ 2 چرناڑی سے تحریک انصاف کے امیدوار تبارک احمد 191 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ضلع کونسل میرپور یو سی 3 وارڈ 4 ڈھانگری بہادر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار یونس 128 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

میونسپل کمیٹی چکسواری وارڈ 8 ڈھیری بارواں میں پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد رضوان لون 238 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

اس سے قبل میرپور آزاد کشمیر میں چیچیاں وارڈ نمبر 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران کارکنوں نے لاتوں اور گھونسوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.