جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پہلی بار دیکھا اپوزیشن لیڈر کو باپ نے ووٹ دیا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار دیکھا سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا، سینیٹ میں چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لیا گیا، افسوس کہ چھوٹے سے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جدوجہد کو نقصان پہچایا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ضمانتی مچلکے جمع کرانے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

مریم نواز کے ضمانتی مچلکے سیف الملوک کھوکھرنے جمع کرائے, مچلکے اسسٹنٹ رجسٹرار کے دفترمیں جمع کرائے گئے۔

 مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز مچلکوں پر دستخط کرکے ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 24 مارچ کو مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔

اس موقع پر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور لیڈر پہچان گئے ہیں کس کا کیا بیانہ ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم کے صدر کا موقف سامنے آجائے، افسوس ایک عہدے کے لیے عوام کے حق حکمرانی کو نقصان پہنچایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ دیکھا حکومت لیڈر آف اپوزیشن کے لیے درخواست جمع کرارہی ہے، حکومت کو ٹف دینے کےلیے پی ڈی ایم میں جماعتیں کافی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میںمسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو نیب پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے سے روکنے کی نیب کی درخواست پر سماعت نمٹا دی گئی، یہ سماعت لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی جن میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل تھے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ خوشی ہے صف بندی ہوگئی ہے واضح لکیر ہوگئی ہے، ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کے لیے بیانیے کو روند رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلی بار دیکھا اپوزیشن لیڈر کو باپ نے ووٹ دیا، کبھی یہ نہیں ہوسکتا کہ ادھا تیتراور آدھا بٹیر، آپ کو یہ تسلیم کرناچاہیے کہ بی اے پی نے آپ کو ووٹ دیا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا نون لیگ اور پی ڈی ایم مانے تو پنجاب میں عدم اعتماد کرکے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں، نواز شریف نے کہا تھا آئین و قانون نے جس دائرہ کار میں محدود کیا اسی میں رہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آپ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، عوام دیکھ رہے ہیں کون کس کے ساتھ ہے، نظر آرہا ہے کس کے کہنے پر باپ ووٹ دے گا سنجرانی کے کہنے پر تو ووٹ نہیں پڑےگا؟

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہم اصول قربان کردیں تو پورے پاکستان پر بھاری ہوسکتے ہیں، بھاری ہونا سب کو آتا ہے لیکن اصولوں پر چلنا سب سے اچھی بات ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کس کے کہنے پر دیے گئے ساری دنیا جانتی ہے، تابعداری اور اگر سیلیکٹ ہونا ہے تو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے، آپ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔

عدالت نے دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔

مریم نواز کی طرف سے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ میں دلائل دیئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.