جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میچ میں 131 رنز سے ہرا دیا۔

کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 365 رنز بنائے تھے۔

جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ میں پاکستان کی سدرا امین نے سنچری اسکور کی جو کہ ان کے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔

نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.