پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ گال ٹیسٹ کے آخری دن کا پہلا سیشن انتہائی اہم ہے، اس سیشن میں ہدف حاصل کرنے کی طرف جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نہ صرف میچ بچانے بلکہ اسے جیتنے کے لیے بھی پُرعزم دکھائی دیتے ہیں۔
محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ہماری کھلاڑیوں سے بات ہوتی ہے، اسی کے مطابق وہ کھیلتے ہیں۔
بیٹنگ کوچ نے کہا کہ بحیثیت بیٹنگ کوچ زیادہ بات کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں اعتماد دینا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ہمیشہ لڑکوں کو کہتا ہوں کہ اپنی نیچرل گیم کھیلیں، ہمیں آخری دن 98 اوورز بیٹنگ کرنی ہے اور اس میں کوشش یہی ہوگی کہ رنز بنائیں۔
خیال رہے کہ سری لنکا نے قومی ٹیم کو گال ٹیسٹ جیتنے کے لیے 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اس ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنالیے تھے جبکہ عبداللّٰہ شفیق کی صورت میں ایک نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
پاکستان ٹیم کو آخری دن میچ جیتنے کے لیے مزید 419 رنز درکار ہیں جبکہ 9 وکٹیں باقی ہیں۔
Comments are closed.