وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کودیکھا جاسکے گا، ان شااللّٰہ پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چاند 13 اپریل کو اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق ان شااللہ پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔
وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے۔ (آمین)
Comments are closed.