بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پھیپھڑوں کی صحت بتانے والا ویسٹ کوٹ

جرمنی کے سائنسی اداروں کی مشترکہ کاوش سے ایک ایسا ویسٹ کوٹ تیار کر لیا گیا ہے جو انسان کے سانس اور پھیپھڑوں کی کیفیت نوٹ کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی میں فرونیفر ریسرچ گروپ کے اداروں نے مل کر یہ ویسٹ کوٹ بنایا ہے جو انسانی سانس کے اتار چڑھاؤ کو کسی اسٹیتھواسکوپ کی طرح نوٹ کرتا ہے اور ڈاکٹروں تک بھی پہنچا سکتا ہے۔

یہ ویسٹ کوٹ پہننے میں تنگ ہے، اس پر کئی سینسر لگے ہوئے ہیں جو انسانی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں سے آنے والی بہت ہی ہلکی سی آواز کو بھی سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان سینسرز کو ویسٹ کوٹ پر عین سینے اور پھیپھڑوں کی درست جگہوں پر لگایا گیا ہے، اس لیے ڈاکٹرز فوراً معلوم کر سکتے ہیں کہ یہ آواز کہاں سے آ رہی ہے اور اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟

اس ویسٹ کوٹ میں انسٹال کیا گیا سافٹ ویئر سانس اور پھیپھڑوں سے متعلق سارا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد اسی ڈیٹا کی بنیاد پر پھیپھڑوں کی ایک تصویر بناتا ہے اور اس میں پھیپھڑوں کے متاثرہ مقامات کی نشاندہی کرتا ہے۔

ملیریا آج بھی دنیا بھر میں ایک جان لیوا بیماری ہے جو ہر سال کئی قیمتی جانوں کو نگل جاتی ہے۔

اس تصویر کو موبائل فون پر دیکھا جا سکتا ہے اور کسی بھی سرور تک بھی پہنچایا جاسکتا ہے، اس طرح اب صرف ایک ویسٹ کوٹ کی مدد سے کہیں بھی گھر یا دفتر میں بیٹھے انسان کے پھیپھڑوں کی صحت کا مکمل احوال معلوم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ویسٹ کوٹ سینے کے امراض کے ماہر کی جگہ نہیں لے سکتا۔

اس ویسٹ کوٹ کو نیومو ویسٹ کا نام دیا گیا ہے جو خاص طور پر کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کے لیے بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.