کچھ سانس لینے کی مشقیں پھیپھڑوں کو زیادہ موثر انداز میں کام کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ سانس کی قلت اُس وقت ہوتی ہے جب کسی کے پھیپھڑوں کی گنجائش محدود ہوجاتی ہے۔
پھیپھڑوں میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا تبادلہ ہوتا ہے جو جسم کے کام کرنے کے لئے ضروری ہے۔
عمر ، سگریٹ نوشی ، آلودگی اور دیگر عوامل پھیپھڑوں کو کمزور بناتے ہیں۔ صحت کے بعض مسائل بھی پھیپھڑوں کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں جیسے دائمی رکاوٹ پلمونیری بیماری (سی او پی ڈی) اور دمہ وغیرہ۔
ایک شخص اپنے پھیپھڑوں کی آکسیجن لینے لی مقدار میں بدلاؤ تو نہیں لاسکتا تاہم سانس لینے کی مشقیں پھیپھڑوں کے صلاحیت کو بہتر بناسکتی ہیں جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا نہیں ہوسکتا۔
بند منہ یا سکڑے ہوئے ہونٹوں سے سانس لینے سے پھیپھڑوں کے اندر اور باہر ہوا کے راستوں کو زیادہ دیر تک کھلا رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ:
1) سیدھے بیٹھیں، جسم کا اچھا رُخ پھیپھڑوں کی نقل و حرکت کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔
2) آہستہ آہستہ ناک کے ذریعے گہری سانس لیں۔
3) ہونٹوں کو بند رکھیں اور پھر سانس لیں
لوگوں کیلئے وقت متعین کرکے یہ مشق کرنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک سانس کا وقت 5 سیکنڈ یا 10 سیکنڈ تک لگالیں۔
ان لوگوں کے لئے جو جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہیں ہیں اور اپنی سانس کے حوالے سے کثرت سے ورزش نہیں کرسکتے، اُن کیلئے بند ہونٹوں سے سانس لینا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
The post پھیپڑوں کی صلاحیت میں مزید بہتری کیسے لائیں؟ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.