جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پچاس ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا ہے، سارہ احمد

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ اب تک پچاس ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی لبرٹی چوک میں گداگری کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان میں چھوٹے بھکاری بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں،  رواں ہفتے لاہور سے پچاس اور صوبے بھر سے 35 بچے بیورو لائے گئے ہیں۔

سارہ احمد نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو اخلاقی تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ بچوں کے والدین کو چائلڈ کورٹ سزائیں بھی دیتی ہیں۔

سارہ احمد کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے بچے عید الفطر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منائیں گے، جیلوں میں دیکھیں گے بچوں کو کیسی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.