جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پچاس سال سے زائد افراد کیلئےکورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز

پچاس سال سے60 سال کے افراد کیلئےکورونا ویکسین کی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) اسلام آباد کے مطابق اب تک 57ہزار692 افراد ویکسینیشن کے لیےرجسٹریشن کرواچکےہیں جبکہ 38 ہزار 950 ہیلتھ ورکرز اور سینئر سیٹیزنز کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پمز اسپتال کی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔

اسلام آباد میں مجموعی طور پر 15 ویکسینیشن مراکز ہیں اور اب تک پمز میں 10 ہزار 930 افراد کو، آر ایچ سی ترلائی،ویکنیشن مرکز میں 5 ہزار 314 افراد، سی ڈی اسپتال میں 5 ہزار 663 افراد، فیڈرل جنرل اسپتال میں 2 ہزار 969 افراد، پولی کلینک اسپتال میں 4 ہزار 297 افراد، اور سی ڈی اے اسپتال میں 5 ہزار 86 افراد و ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اب تک 78 فیصد رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.