آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حمتی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
Comments are closed.