بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے 28 فروری تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی سمری ارسال تھی، جس میں پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا سمری مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

وزارت خزانہ نے اسی تناظر میں اگلے 13 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 28 فروری تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 111روپے 90، ڈیزل کی قیمت 116 روپے07 پیسے،  مٹی کےتیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت79 روپے23 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.