قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی رعنا انصار نے کہا ہے کہ پُرامید ہوں نگراں وزیراعلیٰ کا نام کل فائنل ہوجائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رعنا انصار نے کہا کہ ہمیں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا نام فائنل کرنے لیے وقت درکار ہے، کل دوبارہ ملاقات ہوگی اور امید ہے کل نام فائنل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری لیڈر شپ مشاورت کے بعد کل نام دے گی، جو نام لیڈر شپ ہمیں دے گی وہ ہم کل پیش کریں گے۔
سندھ اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ آج وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے مشاورت کا دوسرا دور تھا، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے درجنوں نام تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے جو نام دیے ہیں اس پر مشاورت کریں گے، جی ڈی اے کی جانب سے بھی نگراں وزیراعلیٰ کےلیے نام ہیں، کوشش ہوگی کہ ایک نام پر اتفاق ہو جائے۔
رعنا انصار نے کہا کہ اگر نام پر اتفاق نہیں ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جو بھی نام ہیں سب قابل احترام ہیں، جتنے یہاں مائیک لگے ہیں اتنے نام دیے گئے ہیں۔
Comments are closed.