بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پوپ فرانسس کی آیت ﷲ سیستانی سے تاریخی ملاقات

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عراق کے شہر نجف میں آیت ﷲ سیستانی سے تاریخی ملاقات کی،جس میں امن و ہم آہنگی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

آیت ﷲ سیستانی کا کہنا تھا کہ عراق کے مسیحی شہریوں کو بھی تمام عراقی شہریوں کی طرح امن ،سلامتی اور مکمل آئینی حقوق کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے۔

پوپ فرانسس نے عراق کی موجودہ پُرتشدد صورت حال میں سب سے کم زور اور سب سے زیادہ ستائے جانے والوں کے حق میں آواز اٹھانے پر آیت ﷲ سیستانی کا شکریہ ادا کیا۔

پوپ فرانسس ہفتے کو 4 روزہ دورے پر عراق پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.