پوپ فرانسس نے عراق کے تاریخی دورے کے آخری روز شہر موصل کا دورہ کیا اور جنگ کے متاثرہ افراد کیلئے ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
موصل کے قدیم گرجا گھر کے باہر ہونے والی تقریب میں پوپ فرانسس نے جنگ کے متاثرہ افراد کیلئے دعا کی۔
انہوں نے عراق اور مشرق وسطی کی مسیحی برادری کو آبائی علاقوں سے انخلاء نہ کرنے پر زور دیا۔
پوپ فرانسس نے دعائیہ تقریب میں فاختہ کو بھی فضاء میں اڑایا۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس جمعے کو تاریخی دورے پرعراق پہنچے تھے۔
Comments are closed.