بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیو کیس رپورٹ ہونے پر امریکا میں تشویش کی لہر

امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

امریکی محکمۂ صحت نے تصدیق کی ہے کہ مین ہٹن کے شمال میں راک لینڈ کاؤنٹی میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

راک لینڈ کاؤنٹی کے کمشنر برائے صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صورتِ حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ صحت اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس امریکا سے باہر سے آیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ متاثرہ شخص کو پولیو وائرس کب اور کہاں سے لگا۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ امریکا میں 1979ء سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا، تاہم ماضی میں یہ وائرس پولیو کے شکار مسافروں کے ذریعے ملک میں لایا گیا تھا۔

سی ڈی سی کے حکام کے مطابق اس طرح امریکا میں پولیو کا آخری کیس 2013ء میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.