بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولینڈ: حکومت کا سروس سے ریٹائر گھوڑوں، کتوں کو پینشن دینے کا فیصلہ

یورپی ملک پولینڈ کی حکومت نے سرکاری سروس میں رہنے والے گھوڑوں اور کتوں کو پینشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے سرکاری حکام کے ساتھ سراغ رسانی کا کام کرنے والے کتوں اور انھیں دشوار گزار راستوں سے گزارنے والے گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کے خرچے کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ریٹائرمنٹ کے بعد یہ جانور اکثر سروس میں رہنے والے افراد کے پاس ہی چلے جاتے ہیں، ایسے جانوروں کے مالی اخراجات برداشت نہ کرنے والے افراد نے وزارت داخلہ سے اپیل کی۔ 

ان کی اپیل پر پولینڈ کی وزارتِ داخلہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سروس سے ریٹائر ہونے والے جانوروں کے نئے مالک کو ان کی پینشن دی جائے گی، تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرسکے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.