جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

پولیس گھر میں زبردستی داخل ہوئی، ملازمین کو مارا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ان کے گھر میں زبردستی داخل ہوئی، گھر کی تلاشی لی، ملازمین کو مارا اور ننگا کیا گیا۔

شیخ رشید احمد نے گرفتاری کے بعد تھانے کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کی پولیس نے پنڈی کی حدود سے گرفتار کیا، گھر کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے آئی ہے، بغیر وارنٹ زبردستی گرفتار کیا گیا، ایس ایچ او اور وزیر داخلہ رانا ثنا پر انتقامی کارروائی کا الزام بھی لگایا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی ہے۔

شیخ رشید کے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو پیغام دیتا ہوں، چھوڑوں گا نہیں، زندگی میں کبھی شراب نہیں پی، جان کا خطرہ ہے، رانا ثناء، آصف زرداری، شہباز شریف، بلاول سمیت دیگر کے خلاف نعرے لگائے اور گالیاں بھی دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہی جسٹس طاہر نے میری ضمانت دی ہے اور کہا ہے کہ 6 تاریخ کو آئی جی پیش ہو۔

انہوں نے بتایا کہ رانا ثناء ہی یہ سارے کام کرا رہا ہے، ان شاء اللّٰہ تعالیٰ حق کی فتح ہوگی ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.