بدھ20؍ربیع الثانی 1444ھ16؍نومبر 2022ء

پولیس کا شیخ رشید کو سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ

پولیس نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ملاقاتیں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر شیخ رشید پر حملے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے۔

شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دھمکی آمیز کال کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز کال کے بعد راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور لال حویلی کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص نے اپنا نام ارشاد انصاری بتایا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھمکی آمیز کال کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.