لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل نہ ہو، صرف طلب کرنے پر پولیس اسمبلی میں جا سکے گی۔
اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی درخواست پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی پہنچی تھی۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔
انہوں نے اسمبلی اجلاس کی حساسیت کے پیشِ نظر الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دورانِ ڈیوٹی تحمل، برداشت اور ضابطۂ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں۔
سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ناگہانی صورتِ حال میں شیلڈ کے طور پر اراکینِ اسمبلی کا تحفظ یقینی بنائیں، کسی کو تلاشی کے بغیر اسمبلی بلڈنگ اور ایوان میں ہر گز داخل نہ ہونے دیں۔
انہوں نے پنجاب اسمبلی کی عمارت اور اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed.