ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

پولیس نے ضلع صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ڈی آئی جی مردان

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مردان محمد علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے، پولیس نے کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی مردان ریجن نے کہا کہ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، 5 کلو گرام بارودی مواد، 18ہینڈ گرنیڈ، 9 گرنیڈ، 1 راکٹ لانچر، 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ دہشت گردوں کا اگلا ہدف پولیس اہلکار اور اہم تنصیبات تھے، دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک نومبر میں افغانستان سے پاکستان آیا تھا، 30 جنوری کو آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک اور ایک گرفتار ہوا تھا۔

محمد علی نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد اظہار اللّٰہ نے افغانستان میں ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ہلاک دہشت گرد اظہار اللّٰہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے منصوبے بناتا تھا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ دہشت گرد اظہار اللّٰہ کے سر کی قیمت حکومت نے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.