بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس نے شاہ محمود کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد پولیس نے کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جب کسانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے F-9 پارک اسلام آباد پہنچے تو پولیس نے انہیں کسانوں کے اجتماع میں شرکت سے روک دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے سوال کیا کہ ایسا کس قانون کے تحت کیا گیا؟ یہ پولیس کو بھی پتہ نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.