پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو ان کی رہائش گاہ سے جیکب آباد جیل روانہ کر دیا گیا۔
نقص امن پر گرفتار کیے جانے والے سابق وفاقی وزیر اور صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کو بھی کراچی سے جیکب آباد جیل کیلئے کے ان کے گھر سے روانہ کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے دو روز قبل علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دیکر ان کے گھر کراچی میں منتقل کیا گیا تھا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے سب جیل کا حکمنامہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری ہوتے ہی پولیس کی نفری علی زیدی کو ان کے گھر سے لے کر جیکب آباد جیل کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
معروف عالم دین شہنشاہ حسین نقوی نے بھی علی زیدی سے ان کے گھر پر ان سے ملاقات کی تھی۔
علی زیدی نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اللّٰہ پر بھروسہ ہے، انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.