پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید طارق کے ساتھ جناح اسپتال میں بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 2 روز قبل بیلہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کے پوسٹ مارٹم کے دوران پیش آیا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران وقار خٹک اور اس کے 5 ساتھیوں کو باہر جانے کا کہا گیا، ملزمان نے باہر جانے کے بجائے ڈاکٹر سمعیہ سید پر حملے کی کوشش کی۔
متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم وقار خٹک اور ساتھیوں نے پولیس سرجن پر تشدد کی کوشش کی اور ملزمان کی وجہ سے 20 ویں لاش کے پوسٹ مارٹم کے دوران کام کو روکنا پڑگیا۔
مقدمے کی مدعی کے مطابق سی پی ایل سی اسٹاف اور ایدھی کے عملے نے مجھے 4 بار ملزمان کے تشدد سے بچایا۔
متن میں مزید تحریر ہے کہ ملزم وقار خٹک اور ساتھیوں کے سرکاری افسر پر حملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.