پولیس نے ایم کیو ایم کے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے جوائنٹ یو سی آرگنائزر کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، جس سے شیلنگ کے وقت اسلم کی لوکیشن کا معلوم کیا گیا ہے۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ایکشن کے وقت اسلم وزیر اعلیٰ ہاؤس پر نہیں بلکہ پریس کلب پر موجود تھا۔
دوسری طرف ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ شہید محمد اسلم کی ریلی میں شرکت کی ویڈیو اور تصاویر سندھ کی ظالم اور بے حس حکومت کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑنے کے لئے کافی ہیں۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکن محمد اسلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ میں ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر کراچی کے علاقے واٹر پمپ سے عائشہ منزل جانے اور آنے والی روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھی۔
Comments are closed.