کراچی میں پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم خرم نثار اہلکار عبدالرحمان کو قتل کرکے سوئیدن فرار ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کو سوئیڈن کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
ملزم نے گزشتہ سال نومبر میں کانسٹیبل عبدالرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم خرم نثار سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس نے ایف آئی اے کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرکے 10 سے 15دن میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔
Comments are closed.