کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار ذیشان اکرم کےقتل کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے 4 ملزمان کو بری کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت سے بری کیے گئے ملزمان میں نعیم عرف گڈو، حبیب الرحمٰن، ندیم احمد اور محسن سلیم شامل ہیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پہلے مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کرایا گیا تھا، قانون ہے کہ شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعیم عرف گڈو 12 مئی 2007 ء کے واقعات میں بھی ملوث تھا،ملزمان کے خلاف 2007 ء میں سعود آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.