کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے گولیاں پولیس اہلکاروں کے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ سے آر پار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
شہید کانسٹیبل قاسم کی بلٹ پروف جیکٹ سے چار گولیاں نکل کر ان کے سینے پر لگیں۔
پولیس مراسلہ میں بھی جیکٹ اور ہیلمٹ کو نقصان پہنچنے کا تذکرہ موجود ہے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل قاسم اور ایاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
آئی جی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed.