سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسر اور ڈاکٹر کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم رئیس مما کو بری کر دیا۔
ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کے قتل کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزم کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔
پولیس نے کہا کہ 2012ء میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس پی اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے تھے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوتے، مقدمہ جھوٹا قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ رئیس مما پر ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کے قتل کا الزام تھا، مقدمے کے 2 ملزمان اعجاز قادری اور آصف اقبال پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر رئیس مما کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ عدم ثبوت پر آصف اقبال اور اعجاز قادری کو بری کر دیا تھا۔
Comments are closed.