بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس اسٹیشن میں خاتون پر تشدد، SHO فارغ

بہاولنگر پولیس نے پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے سامنے لیڈی ڈاکٹر پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

پنجاب پولیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹوئٹس کیے ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا کرکارروائی کے لیے انکوائری کی جارہی ہے۔

پنجاب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ واقعہ خاتون لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ تھا جس پر دونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کے لیے بلایا تھا۔

پولیس نے کہا کہ شوہر خود نہ آیا تاہم اس کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پر لیڈی ڈاکٹر پر تشدد شروع کردیا۔

پولیس نے عدیل پر مقدمہ درج کر کے اسے فوری گرفتار کرلیا ہے، جو جیل جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے ایس ایچ او کے آفس میں ایک شخص نے مریم حسین نامی لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے ایس ایچ او کے آفس میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کیا

دوسری جانب تشدد کا شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر مریم حسین کا ویڈیو پیغام بھی سامنے ہے جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کے ساتھ نجی معاملات کی وجہ سے ان کے کہنے پر مجھے 24 جون کو ہارون آباد پولیس اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.