منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نگراں وزیر اطلاعات

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اعلان کیا کہ پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا بنیادی مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق 2 دن کےلیے ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.