جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پوری کوشش ہوگی فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کروں، ریان زمان

جونیئر اسکواش پلیئر ریان زمان نے کہا ہے کہ میرے والد منصور زمان میرے بہترین کوچ ہیں، بابا اور دادا قمر زمان کی محنت کی وجہ سے میں فائنل میں پہنچا، پوری کوشش ہوگی کہ فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کروں۔

ریان زمان سابق چیمپئن منصور زمان کے بیٹے اور قمر زمان کے پوتے ہیں۔

پاکستان کے ریان زمان نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں ملائیشین کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد جیت کا جشن منایا۔ 9 سالہ ریان زمان ملائیشیا میں جاری ریڈ ٹون انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری انٹرنیشنل جونئیر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 9 کیٹگری کے فائنل میں پہنچے، انہوں نے میزبان ملک ملائیشیا کے کھلاڑی رزق ازمان کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دی۔

ریان کی کامیابی کا اسکور 9-11، 8-11 اور 10-12 رہا۔ انڈر 9 کیٹیگری کا فائنل ریان زمان اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.