وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پورا خطہ کورونا کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے، سب احتیاطی تدابیر کے ذریعے وبا کا پھیلاؤ روکنے میں کردار ادا کریں۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ماسک پہنیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔
انہوں نے اپنے پیغام یہ بھی لکھا کہ رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں جبکہ ضروری اور کم سفر کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 974 کیسز سامنے آئے، مزید 98 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 148 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد رہی۔
Comments are closed.