پنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان بولر نسیم شاہ اور زاہد محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
نسیم شاہ نے کہا کہ کرکٹ میں روزانہ کچھ نیا ہوتا ہے، جیسی بھی پچ ہو اس پر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ بہت زیادہ دلچسپ جا رہا ہے، کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جیمز اینڈرسن انگلینڈ کے بہترین بولر ہیں، ہم نے شروع میں اچھی بولنگ نہیں کی، مہمان ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی، دونوں ٹیموں کا اپنا اسٹائل ہے۔
زاہد محمود کا کہنا تھا کہ چیلنجنگ پچ پر اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کی، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے اچھا کھیلا، لیکن میں نے اپنی طرف سے محنت سے بولنگ کی، پنڈی ٹیسٹ کے آخری دنوں میں اسپنرز کو فائدہ ہوگا۔
Comments are closed.