جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ 657 رنز پر آؤٹ

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مجموعی طور پر انگلش کھلاڑیوں نے 101 اوورز بیٹنگ کی جس میں انہوں نے 86 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دن کے آغاز پر ہی انگلش کپتان بین اسٹوکس کو 41 رنز پر بولڈ کر کے انگلینڈ کا پانچواں کھلاڑی واپس پویلین بھیجا۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 539 رنز پر گری جب لیام لیونگسٹن کو نسیم شاہ نے 9 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

انگلش ٹیم کی ساتویں وکٹ بھی نسیم شاہ نے حاصل کی جب 576 رنز پر انہوں نے ہیری بروک کو 153 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ 641 رنز پر گری جب ول جیکس کو 30 رنز پر محمد علی نے آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی آخری دو وکٹس زاہد محمود نے حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش بیٹر ہیری بروک 153 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ زیک کراؤلی 122، اولی پوپ 108 اور بین ڈیکٹ نے 107 رنز بنائے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں یہ انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے، مہمان ٹیم نے 398 رنز صرف چوکے اور چھکوں سے بنائے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 6.50 کی اوسط سے رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.