جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہوگا ،انضمام

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا. دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔ کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی. اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں فتح کی بدولت پنڈی ٹیسٹ کے دوران میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری ہوگا. انہوں نے کہا کہ سیریز میں 1-0 کی نفسیاتی برتری کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا.انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ، کراچی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم اور کپتان بابر اعظم کا کردار اہم ہوگا.انضمام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقا کی اس ٹیم کو برصغیر میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پہلے میچ میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی تھی سابق کپتان نے کہا کہ بلاشبہ مہمان ٹیم دوسرے میچ میں بہتر کھیل پیش کرے گی تاہم وہ اب بھی پاکستان کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں ۔لیجنڈری بلے باز نے کہا گوکہ بابر اعظم پہلے ٹیسٹ میچ میں زیادہ لمبی اننگز نہیں کھیل سکے مگر وہ بڑے کھلاڑی ہیں اور دوسری اننگز میں ان کی پراعتماد بیٹنگ ان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ تھا. انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی تکنیک میں کوئی غلطی نہیں نظر آئی ہاں مگر انجری کے بعد واپسی کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ لمبی اننگز نہ کھیل پائے ہوں. انضمام الحق نے کہا کہ کراچی اور راولپنڈی کی کنڈیشنز مختلف ہیں، کنڈیشنز دیکھتے ہوئے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کرنا نقصان دہ نہیں ہوگا۔

The post پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہوگا ،انضمام appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.