پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اس لمبے ترین فارمیٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ ٹیم نے کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنادیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا ڈالے۔
واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پہلے ہی دن کسی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا۔
کینگروز نے 1910 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 496 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.