پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

پنڈی بھٹیاں، مسافر بس میں آگ سےجاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ میں آگ لگی، جس سے جھلس کر ابتدائی طور پر 16 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ڈیزل کے ڈرم لے کر جانے والی پک اپ وین سے ٹکر کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگی۔ حادثے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.