جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

پنڈی اسٹیڈیم کی پچز بیٹرز کیلئے سازگار ہیں، نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹرز کےلیے پچز کافی سازگار ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ ایک روزہ سیریز کے لیے تیاریاں اچھی جارہی ہیں، پریشر میچز کھیلنے سے تیاری اچھی ہوگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد حارث نے طویل اننگز نہ کھیل پانے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے کہا کہ پچ کی کنڈیشنز سے بطور بولرز فرق نہیں پڑتا، کوشش ہوتی ہے تینوں فارمیٹ میں اچھی بولنگ کروں۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مختلف رفتار کے ساتھ بولنگ کرنی پڑتی ہے، ایک روزہ میچ اور ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹیں لینی پڑتی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں قسمت بھی کام آجاتی کیونکہ باؤنڈری پر کیچز مل جاتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا ون ڈے فارمیٹ میں ریکارڈ ٹی 20 سے بھی اچھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرز زبردست اور کافی تجربہ کار ہیں، جو ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔

نسیم شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز نوجوان ہیں، ڈریسنگ روم میں زبردست ماحول ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.