صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے111 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
صوبائی سیکریٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں 5 ہزار 580 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 2 ہزار 168 ڈینگی کے مریض لاہور میں رپورٹ ہوئے۔
علی جان خان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 38، راولپنڈی میں 41، گوجرانوالہ میں 16 اور ملتان میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شیخو پورہ میں 2، گجرات، چکوال اور خانیوال میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
سیکریٹری صحت کے مطابق صوبے بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے کل 41 مریض ضلع لاہور کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
Comments are closed.