وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے13 اضلاع میں پہلی سےآٹھویں کی کلاس تک اسکول عیدالفطر تک بند رہیں گی۔
پنجاب میں اسکولوں کی بندش پر جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ 13 اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور سمیت سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، ڈی جی خان، شیخوپورہ شامل ہیں۔
مراد راس نے کہا کہ متاثرہ 13 اضلاع میں 19اپریل سےنویں تابارہویں کی کلاسیں پیر تا جمعرات کو ہونگی، پنجاب میں نویں تا بارہویں اور اے او لیول کے امتحانات شیڈول کےمطابق ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلوں پر نظرثانی کے لیے اجلاس دو ہفتوں بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں کلاس تک اسکولز 28 اپریل تک بند رہیں گے ۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب کے 13 متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن ہوں گی، 19 اپریل سے نویں سے بارہویں جماعت کے بچے سخت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسکول و کالجز آئیں گے۔
Comments are closed.