بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، جہلم اور پنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش ہوئی۔

بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ مختلف گلی اور محلوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.