بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صبح اطلاع ملی تھی حلف اٹھانا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ صبح اطلاع ملی تھی کہ حلف اٹھانا ہے، لوگ حلف برداری کے لیے شیروانیاں سلوا کر رکھتے ہیں۔

تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ تقریب کیلئے کپڑے کس نے دیے۔

عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں، آزاد کشمیر میں بھی احتساب کا نظام لائیں گے، آزاد کشمیر کی ریاست کو کرپشن سے پاک کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے، سردار عبدالقیوم نیازی نے 33 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.