ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

پنجاب کے کئی سیاسی رہنما و سابق ایم پی ایز پی پی میں شامل

پنجاب کے کئی سیاسی رہنما اور سابق ایم پی ایز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سے سیاسی رہنماؤں اور سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق  سابق ایم پی اے افضل خان کھچی اور طاہر خان کھچی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، بہاولنگر سے صاحبزادہ عابد مہاروی، اکرم خان کانجو بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، جبکہ میاں محمد علی پیرزادہ نے بھی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.